اتوار, اکتوبر 12, 2025
ہومپاکستانکارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کیلئے جیل میں وی آئی پی...

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کیلئے جیل میں وی آئی پی سہولتیں

پاکستان سٹوریز
کراچی میں پاکستانیوں کو ہلا دینے والے کارساز روڈ حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش کی طبی رپورٹس حکام موصول ہوچکی ہیں۔ زرائع نے دعوی کیا تھا کہ ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں ممنوعہ اشیاء اور کچھ کے مطابق آئس کے استمال کے شواہد ملے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ پولیس افسران رپورٹ کو خفیہ رکھ کر عدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں تاہم ابھی تک یہ رپورٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئی ہے۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طبی رپورٹ میں آئس کے استعمال کے شواہد موجود ہیں۔

عوامی دباؤ کام کرگیا، کارساز کراچی حادثے کی ملزمہ جیل منتقل

واضح رہے کہ پولیس رپورٹ کے مطابق 19 اگست کو ملزمہ نتاشا دانش نے کارساز روڈ کراچی پر تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے باپ بیٹی کو کچل دیا تھا۔

حادثے میں بزرگ والد عمران عارف اور جواں سالہ بیٹی آمنہ عارف جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 4 مزید لوگ زخمی ہوئے تھے۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ملزمہ حادثے کے وقت نشے میں تھی۔

کراچی کارساز حادثہ، جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی محنت کش تھے

ملزمہ کو موقع پر لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس نے ملزمہ کو عدالت پیش کیا اور اس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مخلتف رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ جیل میں ملزمہ کو وی آئی پی سہولتیں حاصل ہیں۔ اسے قیدیوں کی بیرک میں کے بجائے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ملزمہ کو جیل میں بیڈ، اے سی، فریج، اوون، گھر کا کھانا، اچار، چاکلیٹس اور وائی فائی کی سہولیات دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول ترین