ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم نے گلگت بلتستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور صوبائی حکومت کی جانب سے بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی اور اگست میں طوفانی بارشوں اور شدید گرمی کے سبب گلیشئرز پگھلنے سے 23 مقامات سیلاب اور 8 مقامات دریائی کٹاو سے شدید متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں157 گھروں سمیت 17 رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ان نقصانات سے نمٹنے کے لیئے صوبائی حکومت نے فوری طور بحالی اور ریلیف کے اقدامات کے تحت ایڈیشنل چیف سیکریٹری برقیات کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی سربراہی میں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی ورکس کی تصدیق اور منظوری کیلئے سکروٹنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
کمیٹی کے اجلاسوں میں مجموعی طور پر 924 ملین لاگت کے 200 ایمرجنسی ورکس کے منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے 220 ملین کے 76 منصوبوں کی فوری طور پر منظوری دیدی گئی ہے۔
اجلاس میں ضلع استور میں حالیہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں بحالی کے اقدامات تیز کرنے سمیت جان بحق ہونیوالے افراد کے ورثہ کیلئے معاوضوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
برگد کا درخت جس سے ‘جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے درخت’ کا اعزاز چھن گیا
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع استور میں حالیہ سیلاب سے شدید متاثر کشونت گاؤں کو آفت زدہ قرار دینے سمیت گلگت بلتستان کے مخلتف اضلاع میں 2022 کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی ورکس کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری اور متاثرین کی امداد و بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانے کے لیے دیہی اور شہری علاقوں کی حدود بندی سمیت نئے ٹاون ایریاز اور یونین کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں تھک بابوسر روڑ میں سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے مقامی رضاکاروں کی تعیناتی کی منظوری سمیت چہلم کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات طلب کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
گلگت بلتستان، گرمی کے سبب گلیشئرز پگھلنے اور شدید بارشوں سے 23مقامات پر سیلاب
کابینہ اجلاس میں وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مقپون داس کے مقام پر ریجنل گرڈ فیز کی تعمیر کیلئے اراضی مختص کرنے اور ریجنل گرڈ سمیٹ نلتر 16 میگا واٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کی تعمیر میں پیشرفت تیز کرنے کیلئے گلگت بلتستان سسٹم آف فنانشل کنٹرول اینڈ بجٹنگ رولز 2009 میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان گورنمنٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ 2024 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے مابین آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کی منظوری دیدی گئی۔
ناران: مہانڈری پل بحال کرنے کی کوشش ناکام, تعمیراتی سامان بھی بہہ گیا
کابینہ اجلاس میں کھرمنگ میں انکیوبیشن سنٹر کے قیام کیلئے بلتستان یونیورسٹی کو 4 کنال اراضی، ہرپن داس چلاس میں دیامر پریس کلب کیلئے ایک کنال اراضی، سکردو میں ایڈوانس ریکروٹمنٹ سنٹر، پری جوائننگ ٹریننگ سنٹر اور ہائی الٹیچیوڈ سنٹر برائے سپیشل سروسز کیلئے 30 کنال اراضی، گانچھے میں رمدے ٹرسٹ کو سیاچن یونیورسٹی کے قیام کیلئے 2 سو کنال اراضی دینے کی منظوری دیدی گئی جبکہ عطا آباد ہنزہ میں 54 میگا واٹ ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے واپڈا کو اراضی مختص کرنے کیلئے کمیٹی کی منظوری لازمی قرار دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے ای پی آئی ملازمین کی مستقلی اور سرکاری ملازمین کی طبی بنیادوں پر تبادلہ کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سٹیم اینڈ انٹر پرینورشپ ڈویلپمنٹ منصوبے کی اصولی منظوری دیے دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں خنجراب بارڈر کو تجارتی اور سفری مقاصد کیلئے پورا سال فعال رکھنے کیلئے ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کو اراضی مختص کرنے اور ریشم باغ سکردو میں گرین ٹوارزم کو کولڈ سٹوریج کیلئے معاہدے کی منظوری کو کمیٹی کی منظوری سے مشروط کیا گیا۔