دریائے سندھ میں سیلاب کے بعد پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے شہریوں اور مال مویشی کو متاثرہ علاقوں سے نکال لیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان تونسہ اور تحصیل کوٹ چٹہ کے دریائے سندھ سے ملحقہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہو ئے ، مجموعی طور پر 5 دیہات زیر آب آئے ہیں۔
ناران: مہانڈری پل بحال کرنے کی کوشش ناکام, تعمیراتی سامان بھی بہہ گیا
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 8 بوٹس اور 34 ریسکیو ورکرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اتھارٹی اور انتظامیہ کے پیشگی اقدامات کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ علاقوں سے 61 شہریوں اور 650 سے زائد مویشیوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
کراچی مینگروز کا قبرستان بن گیا، 12سال میں 200 ایکڑ جنگلات کا صفایا
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو کھانا اور فری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی جب کہ مویشیوں کو بیماریوں سے بچاﺅ کی ادویات اور ویکسینیشن کی سہولیات فراہم بھی کی گئی ہے۔
کے ٹو کے ڈیتھ زون سے ایک سال بعد حسن کی لاش واپس لانے والے پاکستانی کوہ پیما
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین زمہ داری ہے، انہوں نے انتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے انخلا اور بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔