پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںامریکہ میں اہم شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی...

امریکہ میں اہم شخصیت کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام، پاکستانی شہری گرفتار

امریکی محکمہ انصاف نے امریکا میں قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں آصف مرچنٹ نامی پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

مبینہ ملزم اس وقت نیو یارک میں امریکی حکام کی تحویل میں ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 46 سالہ پاکستانی آصف رضا مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکی سرزمین پر ایک سیاستدان یا حکومتی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

محکمہ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے نیو یارک میں ایک ’ہِٹ مین‘ یعنی کرائے کے قاتل کو بھرتی کرنے کی بھی کوشش کی۔

بروکلن کی وفاقی عدالت میں استغاثہ کی طرف سے جمع کروائی گئی دستاویزات منگل کو منظر عام پر لائی گئیں جن میں امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آصف مرچنٹ کی جانب سے قتل کے منصوبے کو ناکام بنایا۔

محکمہ انصاف کی جانب سے پیش کیے جانے والے دستاویزات میں مبینہ اہداف کے نام نہیں دیے گئے۔

رپورٹس میں ایف بی آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان اہداف میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام شامل ہے کیونکہ انھوں نے سنہ 2020 کے دوران ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کی منظوری دی تھی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اپریل 2024 کے دوران آصف مرچنٹ نے ایران میں کچھ وقت گزارا اور اس کے بعد وہ پاکستان سے امریکہ آئے۔

آصف مرچنٹ نے مبینہ طور پر جس شخص سے رابطہ کیا اس نے نیو یارک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی تھی۔

عدالتی دستاویزات میں آصف مرچنٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے جون کے اوائل میں مخبر سے نیو یارک میں ملاقات کی جس دوران انھوں نے اس شخص کو قتل کے منصوبے کی تفصیلات بتائی تھیں۔

مرچنٹ پر الزام ہے کہ منصوبے کے تحت ہدف کے گھر سے دستاویزات چوری، احتجاجی مظاہرہ اور ایک سیاستدان یا حکومتی عہدیدار کا قتل کروایا جانا تھا۔

ملزم پر الزام ہے کہ مرچنٹ نے جون کے دوران ایک ہِٹ مین سے ملاقات کی جو دراصل ایف بی آئی کا انڈر کور ایجنٹ تھا جسے قتل کے لیے 5 ہزار ڈالر پیشگی ادائیگی بھی کی گئی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر قتل سے پہلے 12 جولائی کو امریکا سے نکلنے ٹکٹ کی بُکنگ بھی کروا لی تھی۔

امریکی حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا تاکہ وہ ملک نہ چھوڑ سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین