ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانتحریک انصاف پر پابندی سے متعلق امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت...

تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان

پاکستان نے تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملکی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے امریکی بیانات ناقابل قبول ہیں۔

تحریک انصاف پر پابندی کا اعلان ‘ایک سیکنڈ کیلئے بھی فیصلے پر عمل ہونے نہیں دیں گے’

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ عدالتی فیصلوں سے واضح ہے کہ عدلیہ اپنا کام موثر انداز میں کررہی ہے، اس حوالے سے امریکی تحفظات پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں کہا تھا کہ حکومتی بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔

جسٹس مشیر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت

ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے لیے بہت تشویش کا باعث ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے ملکی مفادات کے خلاف پالیسی اور اقدامات کے باعث تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اس کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تحریک انصاف نے حکومتی اعلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ تین دن سے مری میں کھچڑی پک رہی تھی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ پی ڈی ایم تحریک انصاف سے بلے کا نشان لینے کی سازش کا حصہ تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین