پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریتحریک انصاف پر پابندی کا اعلان 'ایک سیکنڈ کیلئے بھی فیصلے پر...

تحریک انصاف پر پابندی کا اعلان ‘ایک سیکنڈ کیلئے بھی فیصلے پر عمل ہونے نہیں دیں گے’

پاکستان اسٹوریز

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر اچانک پابندی کے فیصلے نے پہلے سے کشیدہ سیاسی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا جب کہ پی ٹی آئی نے پابندی کو ناممکن قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پابندی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھا گیا، بس بہت ہوگیا ، اب مزید نہیں برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے لیکن دوسری طرف سے یجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کچھ بھی کریں، ملک کے خلاف سازش کریں، فارن فنڈنگ لیں، بیرون ملک لابنگ کریں، فرمز ہائر کریں، پاکستان کے خلاف قراردادیں پاس کرائیں، سائفر کا ڈرامہ رچائیں، 9 مئی کے حملے کریں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش ۔کریں، انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں، 7 خون معاف کے نام سے ٹریلر چلایا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کے جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ اسمبلی توڑتے ہیں، آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں لینک کوئی نہیں پوچھتا۔

حکومتی پابندی کے اعلان پر تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ ہم ایک سیکنڈ کے لیے بھی اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔

مری میں 3 روز سے کھچڑی پک رہی تھی، ن لیگ ہمیشہ فکسڈ میچ کھیلتی ہے، پی ٹی آئی

بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے حکومت کو دھچکا لگا، قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ ایسی پابندی لگائی جا سکتی ہے، حکومت کسی اوردنیا میں رہ رہی ہے۔

غداری کے مقدمے کے اعلان پر ان کا کہنا تھا یہ لوگ قانون نہیں پڑھتے، آرٹیکل 6 غداری کا جرم ہے لیکن وہ مختلف قسم کا جرم ہے، صرف قانون کی خلاف ورزی غداری نہیں، ایسے غداری کے مقدمے بننے لگے تو پھر پارلیمنٹیرینز کے خلاف بھی غداری کے مقدمے ہوں گے، اگر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ بنایا گیا تو وہ اتنا بے بنیاد ہوگا کہ چل ہی نہیں سکے گا۔

حکومت اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین