پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے اندرون اور بیرون ملک 22 ستمبر کو ایک ساتھ امتحان لینے کا اعلان کردیا۔
صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق نصاب تبدیلی کے بغیر ایم ڈی کیٹ امتحان پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے PM&DC کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا، امتحان کی مزید تفصیلات، شیڈول، رجسٹریشن کا عمل اور دیگر معلومات، آنے والے دنوں میں پی ایم ڈی سی کی ویب سائیٹ سے حاصل کیے جا سکیں گے۔
ایم ڈی کیٹ امتحانات جاسوسی کے آلات اور پرچے آوٹ ہونے کے اسکینڈلز کی زد میں
پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا تھا کہ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء میڈیکل کالجز میں داخلوں کے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔
ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ اندازے کے مطابق اس سال امتحان میں تقریبا 2 لاکھ طلباء شرکت کریں گے، طلباء کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلباء کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے، پی ایم ڈی سی طلباء کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔
کے پی ایم ڈی کیٹ امتحان کم از کم 800امیدواروں کو جدید آلات فروخت ہوئے، جی آئی ٹی رپورٹ
پروفیسر رضوان تاج نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی کہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔