عمران خان نے توشہ خانہ اسکینڈل پر لوگوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اپنی ہی گھڑی بیچنے پر اس قدر شور مچا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ وہ چینلز جو سارہ دن عمران خان کی گھڑی کے پیچھے پڑے ہیں وہ مہنگائی پر خاموش ہیں، اب وہ چینلز لوگوں کے معاشی قتل پر کیوں خاموش ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو فکر نہیں کہ پاکستان کس طرف جا رہا ہے، دیوالیہ ہونے کا خطرہ 100 بڑھ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے کہ جتنی دیر یہ حکومت چلے گی معاشی بحران بڑھتا جائے گا کیونکہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آتا معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا۔