بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 شہید جبکہ متعدد بچوں سمیت 38 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے مطابق اسکول بس کو خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اسکول بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ 4 بچوں سمیت 6 افراد شیہد اور متعدد بچوں سمیت 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لوگ کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی، ان سے پوچھیں فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ترجمان پاک فوج
رپورٹس کے مطابق 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔
ایرانی بندرگاہ دھماکوں سے لرز اٹھی، 5 افراد جاں بحق، 700 سے زائد زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت نے بھیانک حملے کی ہدایات دیں، بزدلانہ اور گھٹیا حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملےکی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبےکو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پربھارت بلوچستان اورکےپی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔