پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںایرانی بندرگاہ دھماکوں سے لرز اٹھی، 5 افراد جاں بحق، 700 سے...

ایرانی بندرگاہ دھماکوں سے لرز اٹھی، 5 افراد جاں بحق، 700 سے زائد زخمی

ایرانی ساحلی شہر بندر عباس کی بندرگاہ شہید رجائی پورٹ میں زوردار دھماکوں اور آتشزدگی کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور 700سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بندرگاہ پر دھماکے متعدد کنٹینرز پھٹنے کی وجہ سے ہوئے جس کے بعد آگ کے شعلے اور دھوئیں کے مرغولے کئی کلومیٹر دور سے بلند ہوتے دکھائی دیئے

ایران کی کسٹم اتھارٹی نے کہا کہ دھماکا سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا، جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے وابستہ ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے آئل ریفائنریاں، فیول ٹینک، ڈسٹری بیوشن کمپلیکس اور تیل کی پائپ لائنیں محفوظ ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکوں سے زخمیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئي ہے جبکہ اب تک کم سے کم 5افراد کے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین