پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان کے مستقبل کو تابناک قرار دیتے ہوءے کہا ہے کہ آپ سے لوگ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کریں کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟۔
اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست سے گفتگو کرتے ہوءے ڈی جی آءی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیا آپ آج ان لوگوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے اپنی فوج کے افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔
انہوں نے طلبہ کو دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کرتے ہوءے کہا کہ پاکستان کی فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے ، یہ جو سیسہ پلائی دیوار کون ہے ، یہ اس ملک کے عوام اور بچے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ جو دہشت گردی آپ کو پاکستان میں نظر آرہی ہے، اس کے پیچھے کون ہے؟ اس کے پیچھے بھارت ہے، اس آہنی دیوار کو اب ہم نے اکھٹا ہوکر دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے اور جب عوام اور فوج اکھٹے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا اس سے میں ایک بات بہت وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔
دوسری جانب نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے، میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھ کر دشمن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
اپنے آباءی علاقے میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوءے وزیر دفاع نے کہا کہ جب سے آزادی حاصل کی بھارت ہمارے خلاف چالیں چل رہا ہے، بھارت پاکستان پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہمارے افواج نے انہیں پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ اس وقت نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوشش کی تو اس سے زیادہ کرارا جواب ملے گا، ایک وقت تھا جب ہمارے نشانے پر ان کے 10 جہاز تھے، وہ ادھار باقی ہے۔
بھارت کے خلاف پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، تین ایئر بیسز اور جدید ترین ایس 400 دفاعی نظام تباہ
[…] لوگ کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی، ان سے پوچھیں فوج نے… […]