پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںبھارت کیخلاف فتح پر آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر...

بھارت کیخلاف فتح پر آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، ایئر فورس چیف کی مدت ملازمت میں توسیع

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جب کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس دونوں افواج کے سربراہان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی، جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے معرکہ حق کے دوران اعلیٰ فوجی حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی جس کے بعد وزیرِاعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں انہیں اعتماد میں لیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے پر پاکستان پر الزام لگا کر بھارت نے متعدد مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس پر پاکستان نے دمشن کے جدید ترین رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز مار گرائے تھے، پاکستان کے منہ توڑ جواب نے دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سویلین حکومت کی جانب سے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی مںظور پر آئی ایس پی آر نے آرمی چیف کی جانب سے بیان جاری کیا۔

بیان میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنا یہ اعزاز قوم، افواج پاکستان، سول وملٹری شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔

صدر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جیسا اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

متعلقہ خبریں

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین