اتوار, جون 22, 2025
ہوماہم خبریںامریکی ثالثی میں جنگ بندی، پاکستان اور بھارت نے تصدیق کر دی

امریکی ثالثی میں جنگ بندی، پاکستان اور بھارت نے تصدیق کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے ۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی بورڈ کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کے نئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین