بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے دشمن کے کئی ایئر بیسز ، ایئرفیلڈز اور براہموس میزائل ڈپو سمیت روس سے لیا گیا جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے آپریشن ‘بنیان مرصوص’ علی الصبح فجر کے وقت 120 کلومیٹر رینج کے حامل جدید ترین فتح ون میزائل فائر کر کے شروع کیا گیا۔
بھارتی فوج کی تنصیبات پر حملوں کے بعد بھارت کا ادھم پور ایئربیس تباہی کے مناظر پیش کرنے لگا جب کہ بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج ڈپو کے ساتھ ساتھ پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
پاک فوج کے حملوں میں راجوڑی اور نوشہرہ میں واقع بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے، علاوہ ازیں نئی دارالحکومت دہلی میں بھی متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آدم پور میں جے ایف 17 تھنڈرز کے ہائپر سونک میزائلوں کے ذریعے بھارت کا جدید ترین روسی فضائی دفاعی نظام ایس 400 تباہ کردیا، ایس 400 کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔
پاک فوج کے آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا سیٹلائٹ نظام جام کرکے بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے۔
پاک فوج نے سرحد کے ساتھ بھارت کی درجنوں پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا۔
[…] بھارت کے خلاف پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، تین ایئر ب… […]