پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانجعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے 27 دہشتگرد ہلاک،'خودکش بمبار یرغمالیوں کے...

جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے 27 دہشتگرد ہلاک،’خودکش بمبار یرغمالیوں کے پاس بیٹھے ہیں’

کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد فوسرز کے آپریشن میں 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے خواتین اور بچوں سمیت اب تک 155 مسافروں کو مسافروں کو بازیاب کروا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی کے تحت خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھایا ہوا ہے ، فورسز آپریشن کے دوران انتہائی محتاط ہیں کیونکہ دہشتگرد معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔

لیویز حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) کے علاقے پیروکنری میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ ٹرین اس وقت سرنگ میں کھڑی ہے۔

بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملہ، فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا, 12 شہری شہید

رپورٹس کے مطابق بازیاب کیے گئے مسافروں میں17 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ باقی مسافروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

محکمہ ریلویز کے مطابق حملے کا شکار ہونے والی جعفر ایکرپیس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے اور ٹرین میں 400 سے زائد مسافر سوار ہیں، ٹرین آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی تھی۔

جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی گئی، ٹرین رکنے کے بعد دہشتگردوں نے مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

امریکی امداد کی بحالی کے وعدے پر یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضامند

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حملے کی اطلاع کے فوری بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ اور یمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تاہم محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی جس کے بعد ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کو سرنگ میں روک کرمسافروں کویرغمال بنایا ہوا ہے، انتہائی دشوار گزار اورسڑک سے دور ہونے کے باوجود سکیورٹی فورسزموقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ مخالف مسلح تنظیم ‘پی کے کے’ نے 40 سال بعد ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے معصوم مسافروں کویرغمال بنا رکھا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین