اتوار, جون 22, 2025
ہوماہم خبریںبنوں کینٹ پر دہشتگرد حملہ، فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کر...

بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملہ، فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا, 12 شہری شہید

پختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ حملے کے دوران 12 شہری بھی شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں جس کے بعد پڑنے والے شگاف کے ذریعے دہشتگردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود اہلکاروں کے فوری جواب سے 6 خوارج موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کو محصور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑیوں کے ہولناک دھماکے کی شدت سے قریب واقع مسجد اور گھروں کی چھتیں گر گئیں جس سے متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

ترکیہ مخالف مسلح تنظیم ‘پی کے کے’ نے 40 سال بعد ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا

ترجمان ڈی ایچ کیو اسپتال محمد نعمان کے مطابق دہشت گرد حملے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 12 شہری شہید جب کہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ دھماکوں کی شدت کے باعث قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں ، شہادتوں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوارج کا رمضان میں شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کا دین اسلام سے تعلق نہیں۔

ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اربوں ڈالر کا اسلحہ اور بگرام ایئربیس واپس لینے کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار کے دوران ایسا گھناؤنا حملہ کیا گیا، پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے، خوارج کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر اور وزیراعظم نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سینئر پولیس عہدیداروں سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ، انہوں نے خوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین