پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںامریکی امداد کی بحالی کے وعدے پر یوکرین روس کے ساتھ 30...

امریکی امداد کی بحالی کے وعدے پر یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضامند

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں تلخ کلامی کے ایک ہفتے بعد کیف ماسکو کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر راضی ہوگیا ہے۔

یہ اہم ترین پیشرفت سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکا اور یوکرین کے درمیان کئی گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات میں سامنے آئی۔

یوکرین کی سیزفائر پر رضا مندی کے بعد ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے رابطہ کریں گے، ٹرمپ کو امید ہے کہ ماسکو جنگ بندی پر راضی ہوجائے گا۔

یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان جدہ میں 8 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات میں امریکا کی جانب سے وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وفد کے ساتھ شرکت کی جب کہ یوکرین کی نمائندگی یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرینی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع کر رہے تھے۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے 16 دہشتگرد ہلاک، بچوں سمیت 104مسافر بازیاب،آپریشن جاری

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد بھی مذاکرات میں شریک رہے۔

مذکرات کے بعد امریکا اور یوکرین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلیجنس معلومات کی بحالی کے وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر رضامند ہو گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا احترام روس پر بھی لازم ہوگا، فریقین کی باہمی رضا مندی سے عبوری جنگ بندی میں توسیع ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین اور امریکا کے درمیان یوکرین کے معدنی ذخائر پرجامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

دوسری جانب صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کو دوبارہ وائٹ ہاوس مدعو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ سیز فائر سے متعلق بات کریں گے، ہم جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں،امید ہے پیوٹن کے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم جنگ بندی پر متفق ہوگئے تو یہ بہت اچھا ہوگا، اگر ایسا نہ ہوا تو لوگ مرتے رہیں گے، بہت سارے لوگ۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آج ہی یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر تین سالہ جنگ کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا تھا جس میں متعدد شہری زخمی اور تنصیبات کو نقصان ہپہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین