اتوار, جون 22, 2025
ہومٹاپ اسٹوریبدمعاشی کرنے والے ملک کے مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، ایران کا...

بدمعاشی کرنے والے ملک کے مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، ایران کا ٹرمپ کے خط پر جواب

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران بدمعاشی کرنے والے ممالک کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

ایران کی جانب سے یہ ردعمل ٹرمپ کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے دھمکی آمیز خط کے ایک دن بعد سامنے آیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر کہا کہ مذاکرات کے لیے تہران کو دھمکایا نہیں جاسکتا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سینئر عہدیدران کے ساتھ ملاقات میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا مقصد اپنی توقعات مسلط کرنا ہے، بعض بدمعاش حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مطالبات مسلط کرنا ہے۔

ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اربوں ڈالر کا اسلحہ اور بگرام ایئربیس واپس لینے کا اعلان

خامنہ ای نے کہا کہ ان کے لیے بات چیت نئی امیدوں کا ایک راستہ ہے، یہ صرف ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق نہیں ہے، ایران یقینی طور پر اسے قبول نہیں کرے گا، ہم اپنے میزائل پروگرام کے خاتمے کے مطالبات کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکی آمیز خط میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے یا خوفناک نتائج کا سامنا کرنے کی وارننگ دی تھی۔

ترکیہ مخالف مسلح تنظیم ‘پی کے کے’ نے 40 سال بعد ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے ایران کو خط میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ مذاکرات کرنے جا رہے ہیں کیونکہ اگر ہمیں فوجی راستہ اختیار کرنا پڑا تو یہ آپ کے لیے خوفناک چیز ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں انہیں یہ خط مل جائے گا، دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہمیں کچھ کرنا ہوگا، کیونکہ پم ایک اور ایٹمی ہتھیار نہیں بننے دے سکتے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، فوجی طور پر یا پھر وہ معاہدہ کر لیں، میں معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا، ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین