ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑا گیا اربوں ڈالر کا امریکی اسلحہ، ساز و سامان اور بگرام ائیر بیس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے طریقہ کار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یہ اسلحہ واپس لے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا کا افغانستان کو اربوں ڈالر دینا میرے لیے باعث فکر ہے، افغانستان سے انخلا میں اربوں ڈالر کا اسلحہ اور فوجی سامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا ہم نے 7 لاکھ77 ہزار رائفلیں، 70 ہزار بکتربند ٹرک اور گاڑیاں پیچھے چھوڑ دیں، افغان طالبان اس وقت امریکی فوجی سازو و سامان کے سب سے بڑے فروخت کنندہ بنے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا امریکا کو بگرام ائیربیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا، یہ انتہائی اہم ائیر بیس تھا، چین پر نظر رکھنے کیلئے ہم بگرام ائیر بیس افغان طالبان سے واپس لیں گے۔
ٹرمپ کے اعلان پر افغان فوج کے سربراہ فصیح الدین فطرت نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آؤ اور اپنا اسلحہ لے جاؤ