جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومٹاپ اسٹوریمنرل واٹر فروخت کرنے والے 28 برانڈز مضر صحت قرار

منرل واٹر فروخت کرنے والے 28 برانڈز مضر صحت قرار

پاکستان میں آبی وسائل پر تحقیق کرنے والے ادارے کونسل فار ریسرچ اِن واٹر ریسورسز نے ملک میں دو رجن سے زائد منرل واٹر فروخت کرنے والے برانڈز کے صحت کیلئے نقصان دہ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

پی سی آر ڈبلیو آر کا کہنا ہے کہ 20 شہروں سے منرل واٹر برانڈز کے 176 نمونے جمع لیے گئے تھے جن میں سے کم ازکم 28 برانڈز کو مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں 1.355 بلین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بتایا گیا ہے کہ پانی کے نمونوں کے تجزیے کے نتائج کا متعین کردہ معیار سے موازنہ کیا گیا تو 28 برانڈز مائیکرو بائیولوجیکل یا کیمیائی آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ نکلے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹوں میں آبِ دبئی، ایکوا ہیلتھ، پاک ایکوا، میراں ڈرنکنگ واٹر، جیل بوٹلڈ واٹر، نیوز، الٹسن، پیور واٹر، اوسلو اور مور پلس سمیت 10 برانڈز کو سوڈیم کی زائد مقدار کے باعث غیرمحفوظ قرار دیا گیا جبکہ ون پیور ڈرنکنگ واٹر، انڈس، پریمیئم صافا پیوریفائیڈ واٹر اور ویل اینڈ نیچرل پیور لائف سمیت 5 برانڈز خطرناک آرسینک کی انتہائی زائد مقدار کے باعث نقصان دہ قرار پائے جبکہ ایک برانڈ ہنزا اُتر واٹر کو پوٹاشیئم کی مطلوبہ معیار سے انتہائی زائد مقدار کے باعث انسانی استعمال کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔

سال 2025 میں سب سے زیادہ آمدن والے شعبے اور ان کی تربیت

مزید 16 برانڈز بشمول ایس ایس واٹر، سِپ سِپ پریمیئم ڈرنکنگ واٹر، میراں ڈرنکنگ واٹر، ڈی-نووا، اسکائی رین، نیو، پیور واٹر، ڈریم پیور، ایکوا شَارو پیور ڈرنکنگ واٹر، ماروی، آئی ویل، اکب اسکائی، قراقرم اسپرنگ واٹر، مور پلس، ایسینشیا اینڈ لائف اِن کو پانی میں بیکٹیریا کی موجودگی کے باعث نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

خبردار! چارجر اور کیبل زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین