محمد نوید خان
آپ نے یقیناً مختلف میڈیا رپورٹس میں پڑھا ہوگا کہ اچانک کیبل میں آگ بھڑک اٹھی۔ چارجر دھماکے سے پھٹ گیا۔ کبھی کھبار تو چارجر اور کیبل پھٹنے یا آگ لگنے سے نقصانات کی بھی اطلاعات آتی ہیں۔ یہ سب کچھ جھوٹ نہیں ہے۔
بین الاقوامی ادارے الیٹکریکل سیفٹی انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کم معیار، نقلی اور خراب چارجر اور کیبل نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
ادارے کے مطابق غیر معیاری، خراب اور نقلی چارجرز اور کیبلز اکثر بجلی کے وولٹیج کے اوپر نیچے ہونے سے فون میں آگ لگ سکتی ہے جس سے گھر میں بھی آگ کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 25 فیصد واقعات کا سبب بجلی کی تار ہوتے ہیں اور اکثر اوقات اس کی وجہ خراب کیبل اور چارجر بنتے ہیں۔ پاکستان میں ایسے کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں کہ کتنے واقعات ہوئے مگر پاکستان میں بجلی کے تاروں سے آگ لگنے کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔
پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیچز فالو کریں گے۔
پاکستان اسٹوریز فیس بک پاکستان اسٹوریز ایکس پاکستان اسٹوریز لنکڈان پاکستان اسٹوریز یوٹیوب پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام
اب ہم بات کریں گے کہ ایسے کیوں ہوتا ہے تو اس کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب خراب کیبلز اور چارجر استعمال کیے جاتے ہیں تو فون کی بیڑی پر اثر پڑتا ہے۔ اور اکثر اوقات یہ مکمل خراب ہوجاتی ہے یا اس کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے جس کے بعد ناقص چارجر بیڑی کو درکار مطلوبہ بجلی کو پورا نہیں کر پاتے۔
اکثر اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ اگر ہمارے چارجر یا کیبل کا کوئی حصہ خراب ہوجائے تو عموماً ہم لوگ گھروں میں بجلی کے مختلف تاروں کے ساتھ ٹیپ لگادیتے ہیں اور یہ ہی سلوک چارجر اور کیبل کے ساتھ کرتے مگر ماہرین کہتے ہیں کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ چارجر اور کیبل کو تبدیل کر دینا چاہیے۔
اسی طرح ماہرین کہتے ہیں کہ چارجر خریدتے وقت بس چند چیزوں میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے لیے چارجر پر لگا ہوا لیبل دیکھیں۔ لیبل دیکھنے سے برانڈ، معیار کا پتا چل سکتا ہے۔
ساکٹ کو دیکھیں۔ اگر اس کا آخری حصہ ضرورت سے زیادہ چمکیلا نظر آئے تو پھر بھی اس میں کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔
غیر معیاری چارجز ہلکے ہوتے ہیں ان میں غیر معیاری مواد ہوتا ہے جس وجہ سے ان کا وزن کم ہوتا ہے۔
غیر معیاری چارجر کے پلگ عموما بڑے ہوتے ہیں۔
جب دیکھ بھال کر چارجر خرید لیا تو اب مرحلہ ہوتا ہے اس کا دھیاں رکھنے کا تاکہ یہ لمبے عرصے تک چل سکے۔
چارجر کو دھوپ اور گرم جگہ سے محفوظ رکھیں۔ چارجر کی تار کو مناسب انداز سے فولڈ کریں تاکہ کیبل خراب نہ ہو۔
جب بیڑی چارج ہو جائے تو چارجر کو فون سے الگ کر دیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق فون بند کرکے موبائیل چارج کرنا چاہیے تاکہ بیڑی کی زندگی بڑھ سکے۔ اسی طرح رات کے وقت بیڑی اور موبائیل کو الگ کر دینا چاہیے۔