جمعہ, دسمبر 13, 2024
ہومٹاپ اسٹوریسال 2025 میں سب سے زیادہ آمدن والے شعبے اور ان کی...

سال 2025 میں سب سے زیادہ آمدن والے شعبے اور ان کی تربیت

نورین محمد سلیم

سال 2024 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سب کی نظریں سال 2025 پر ہیں۔ اب شاید وقت آچکا ہے کہ آپ کو نئے سال کے اہداف طے کر لینے چاہئیں۔ آپ کو سوچنا چاہیے کہ نیا سال کس طرح آپ کی زندگی میں تبدیلی لا سکتا ہے اور آپ کا کیرئیر کیسے مزید بہتر ہو سکتا ہے۔

ایک بات کا خیال رکھیں کہ دنیا ہر گزرتے وقت کے ساتھ بدلتی جارہی ہے۔ وہ ملازمتیں جن کو کچھ عرصہ قبل اچھی آمدن کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا اب ان کی آمدن کم ہو چکی ہے اور بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ نئی نئی ملازمتیں اور کام ایسے ہیں جو کہ بہتر کیرئیر اور آمدن دے سکتے ہیں۔

دنیا بھر کے ماہرین نے سال 2025 کے لیے کچھ ایسے شعبے بتائے ہیں جن کی تربیت مفت حاصل کی جاسکتی ہے اور ان میں آمدن بھی کافی زیادہ ہے۔

پاکستان سٹوریز نے پانچ ایسے شعبے آپ کے سامنے پیش کیے ہیں۔ مستقبل میں مزید شعبوں کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ اس کے لیے اپ پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرلیں تاکہ آپ تک یہ معلومات پہنچتی رہیں۔

یہ پانچ شعبے ہیں۔ انٹرپرینیور شپ Entrepreneurship، ریموٹ تعاون کے اوزار Remote collaboration tools، ایمونیشنل زہانت Emotional intelligence، ڈیٹا سائنس اینڈ اینلاجسٹ Data science and analytics، کوڈنگ اور اے آئی سکز Coding and AI skills

انٹرپرینیور شپ

اگر ہم نظر ڈالیں تو پتا چلتا ہے کہ تخلیقی سوچ کے حامل، حوصلہ افزائی، کاہگ پر مرکوز، مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنا اور ان جیسی دیگر صلاحتیوں کے حامل صرف کاروباری افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ ان کمپنیوں اور اداروں کے لیے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جو جدت چاہ رہے ہوتے ہیں۔

انٹرپرینیور شپ پس منظر یا کاروباری ذہنیت اور مہارت کا ہونا بہت ہی اچھی کمائی دلا سکتے ہیں۔ یہ کسی بھی ادارے میں کوئی اچھی پوزیشن دلا سکتا ہے۔ جیسے کسی سٹارٹ اپ کی بانی ٹیم کا حصہ ہونا۔ کوئی چھوٹا کاروبار شروع کروانا اور اس جیسے درجنوں مواقع ہیں۔

مزید سادہ الفاظ میں بیان کیا جائے تو انٹرپرینیور شپ کا کام دراصل کسی بھی کاروبار، منصوبے میں حائل رکاوٹوں اور ان رکاوٹوں کے تدارک کا منصوبہ ہونا، منصوبے کے حوالے سے بات کرنا، سرمایہ کاری کے معمالات کو حل کرنا اور دیگر شامل ہیں۔

اگر آپ یہ سب جانتے ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے 2025 آپ کے انتظار میں ہے۔ اگر نہیں جانتے اور سیکھنا چاہتے ہیں تو ہم تحریر کے اختتام میں بتائیں گے کہ ان کو کیسے مفت میں سیکھا جاسکتا ہے۔

ریموٹ تعاون کے اوزار

گوگل، زوم یا کوئی بھی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ہو وبائی مرض کووڈ کے بعد سے سٹاف یا ملازمیں کے دفاتر میں آکر کام کرنے کا رحجان کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ تمام بڑی کمپنیاں چاہتی ہیں کہ ان کو ایسے ہنر مند افراد دستیاب ہوں جو ورچوئل ورک پلیس یا اپنے گھر سے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

کئی کمپنیاں تو ایسے امیدواروں کو ترجیح دے رہی ہیں جنھوں نے مختلف ٹولز کی مدد سے کام کیا ہو۔

اس لیے اب اگر آپ ان ٹولز اور ایپس کا استعمال جانتے ہوں گے تو آپ کی بات چیت، مختلف قسم کی میٹنگز اتنی ہی اچھی ہوں گیں اور آپ کے مختلف شعبوں اور پراجیکٹس کے درمیاں رابطے اتنے ہی بہتر ہوں گے۔

ایمونیشنل ذھانت

ایمونیشنل ذھانت یا ایمونیشنل انٹیلی جینس درحقیقت ایک ایسا ہنر ہے جو اپ میں کو یہ صلاحیت دیتا ہے کہ اپ اپنے اردگرد لوگوں کے جذبات کو پہچانیں اور حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھیں۔ یہ اپ کو اس قابل بناتی ہیں کہ حالات پر رد عمل دینے کی جگہ پر ان کا جواب بالغانہ طو رپر دے سکیں۔ یہ کام کے ماحول کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے جیسے ساتھی کارکناں کے ساتھ تعلقات اور اپ کے باس کے ساتھ رابطے، مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے،براہ راست تعلق اور رپورٹس اور دیگر امور شامل ہوتے ہیں۔

ایمونیشنل ذھانت اکثر اوقات آمدن اور کاروبار بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس وقت تو یہ معاملہ انتہائی اہم ہوجاتا ہے جب اپ کسی ادارے، تنظیم، کمپنی کے رہنما ہوں۔ اس موقع پر اپنے کارکناں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیئے اقدامات انتہائی اہم ہوجاتے ہیں۔ جو کارو بار اور ادارے کو کئی کا کئی پہنچا دیتے ہیں۔

ڈیٹا سائنس اینڈ اینالیٹکس

اپ فری لائنسر ہیں یا کسی کاروبار کے مالک یا کسی کمپنی میں بڑے عہدے پر فائز اپ کو ڈیٹا سائنس سے متعلق جاننا لازمی ہے کہ اس کی مدد سے اپ طویل مدتی غلطیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

ڈینا سائنس اور اس کا تجزیہ کرکے فیصلہ کرنا ایک ایسا ہنر ہے جس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں اس کی ملازمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کوٹنگ اور اے آئی سکلز

کبھی بھی یہ مت سوچیں کہ کوٹنگ یا آرٹیفیشل انٹیلی جینس سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ درحقیققت یہ مہارتیں نہ صرف آپ کے کیرئیر کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ آپ کو جلدی ترقی بھی دلوا سکتی ہیں۔ آپ خود آئی اے کو اچھے سے استعمال کر سکتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے نہ صرف بہت اچھی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں بلکہ کسی بھی شعبے میں بہت جلدی ترقی بھی کر سکتے ہیں۔

اب آخر میں بات کرتے ہیں کہ ان مہارتوں کو کیسے سیکھا جا سکتا ہے تو اس کے لیے آپ کو پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کئی پلیٹ فارمز ہیں جو یہ مہارتیں مفت میں سکھاتے ہیں۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی پلیٹ فارم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ذیل میں ہم کچھ لنک دے رہے ہیں۔ وہاں پر جائیں اور یہ مہارتیں مفت سیکھیں۔

https://www.coursera.org/

https://ocw.mit.edu/

https://learn.microsoft.com/en-us/training/

https://ocw.mit.edu/

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کرلیں کہ اپ تک ایسے ہی معلومات پہنچتی رہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین