پاکستان کرکٹ ٹیم نے نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف حیران کن فتح کے بعد سہ ملکی سریز کے فائنل میں جگہ بنا لی بلکہ گرین شرٹس نے اب تک کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔
پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک پاکستان اسٹوریز ایکس پاکستان اسٹوریز لنکڈان پاکستان اسٹوریز یوٹیوب پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام
مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے جن میں ہینرک کلاسن کی 3 چھکوں اور 11 چوکوں ست مزین 87 رنزکی شاندار اننگز ، میتھو بریٹزکی کے 83 رنز اور ٹمبا باووما کے 82 اور کائیل ورینے کے ناقابل شکست 44 رنز شامل تھے۔
352 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اننگ کا آغاز کیا ٹیم کو ابتدا میں ہی بابر اعظم کی صورت میں پہلا نقصان اتھانا پڑا جب وہ صرف 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 91 تھا جس کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور دونوں نے سنچریاں بنا کر نہ صرف ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
یہ پاکستان کی جانب سے اب تک کامیابی سے حاصل کیا گیا سب سے بڑا ہدف تھا، ون ڈے میچز میں پاکستان نے اس سے قبل کبھی اس سے بڑا ہدف حاصل نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل سب سے بڑا ہدف پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔