پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںحزب اللہ کا اپنے 2 شہید سربراہان کی نماز جنازہ کا اعلان

حزب اللہ کا اپنے 2 شہید سربراہان کی نماز جنازہ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں میں شہید اپنے 2 سابق سربراہان حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سبابق سربراہان کی نماز جنازہ اور تدفین 23 فروری بروز اتوار ہوگی۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

نعیم قاسم، سیکرٹری جنرل حزب اللہ نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دوماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث حسن نصر اللہ کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب ان کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔

نعیم قاسم نے یہ بھی کہا کہ حسن نصر اللہ کے ساتھ ان کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

شاہراہ خوبانی، بلتستان سے چین کا تجارتی راستہ

ان کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کا جنازہ بھی بطور سیکرٹری جنرل حزب اللہ ہی ہوگا کیونکہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے چند روز بعد ہی ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا تھا تاہم ان کے سیکرٹری جنرل بننےکے اعلان سے ایک، دو روز قبل ہی وہ شہید ہوگئے تھے۔

شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھاکہ حسن نصر اللہ کی تدفین بیروت میں ہی ہوگی جبکہ ہاشم صفی الدین کی تدفین ان کے آبائی علاقے دیر قانون النھر میں ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور حزب نے اگلے روز حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

فیک نیوز پر 3 سال قید و جرمانہ،پیکا ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا

بعد ازاں 5 اکتوبر کو بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے بعد 23 اکتوبر کو اسرائیل نے اس بمباری میں حسن نصر اللہ کے جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین