پیر, جون 23, 2025
ہومٹاپ اسٹوریامریکا میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے،...

امریکا میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 60 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

واشنگٹن میں امریکی ایئر لائنز کے مسافر طیارے اور امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے فضا میں تصادم کے  نتیجے میں 60 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر شدید سردی کے باعث نقطہ انجماد کو پہنچے دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے، دریا سے اب تک 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، دیگر افراد میں سے بھی کسی کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

کریش ہونے والا مسافر طیارہ امیریکن ایئرلائنز کا ’بمبارڈیئر ‘سی آر جے 701 طیارہ تھا اور اس کا تصادم فوجی ہیلی کاپٹر سکوروسکی ایچ 60 ہیلی کاپٹرسے ہوا۔

مسافر طیارے سے ٹکرانے والا سکوروسکی ایچ 60 ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کے نام سے شہرت رکھنے والی ہیلی کاپٹرز کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے جسے خاص طور پر جنگی محاذ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ 2025 میں کن شعبوں کے لیے ویزہ دے رہا ہے؟

حکام کے مطابق طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان جبکہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے جو تربیتی پرواز پر تھے۔

وائس آف امریکا نے اپنی رپورٹ میں حادثے کے وقت کی آڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘ہوائی ٹریفک کنٹرولرز میں سے ایک کو حادثے کے قریبی وقت آڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، "کریش، کریش، کریش، یہ ایک الرٹ تھری ہے۔’

رپورٹ میں ایک اور کنٹرولر کے حوالے سے لکھا گیا کہ "مجھے نہیں معلوم کہ جو ہوا وہ آپ نے پہلے دیکھا لیکن رن وے 33 کے راستے میں تصادم ہوا۔ ہم غیر معینہ مدت کے لیے آپریشن بند کرنے جا رہے ہیں۔”

ایک تیسرے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، "ہیلی کاپٹر اور طیارہ دونوں دریا میں گر کر تباہ ہو گئے ہیں۔”

کنٹرولر نے کہا، "یہ شاید دریا کے درمیان میں تھا۔ میں نے ابھی ایک آگ کا گولہ دیکھا اور پھر وہ غائب ہو گیا۔ ان کے دریا میں گرنے کے بعد سے میں نے کچھ نہیں دیکھا۔ لیکن یہ ایک سی آر جے اور ایک ہیلی کاپٹر تھا جو ٹکرا گیا۔”

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین