پنجاب کے شہر ملتان میں گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 39 زخمی ہوگئے اور کئی گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے بوائلر میں دھماکا ہوا، جس سے بوائلر کے ٹکڑے بستی حامد پور کے گھروں میں جا گرے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 39 افراد شامل ہیں جن میں سے 12 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک پاکستان اسٹوریز ایکس پاکستان اسٹوریز لنکڈان پاکستان اسٹوریز یوٹیوب پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام
دھماکے کے بعد باؤزر کے ٹکڑے متعدد قریبی گھروں میں جاگرے جس کے نتیجے میں گھروں میں آگ لگ گئی اور کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں۔
کمشنر ملتان عامر کریم کے مطابق ملبے سے 100 زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، دھماکے میں کئی جانور بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، آگ بھجانے کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ڈرائیور باؤزر سڑک پر کھڑا کرکے رشتہ داروں سے ملنے چلا گیا تھا، گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔
سی پی او ملتان کے مطابق بستی حامد پور میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک ہی گھر کے 6 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 بچے اور میاں بیوی شامل ہیں۔
واقعے کی ابتدائی معلومات کے مطابق 15 سے 16 افراد ٹینکر سے ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کر رہے تھے، کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ملزمان کسی کو اطلاع دیے بغیر موقع سے فرار ہوگئے۔
ملتان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تھانہ مظفر آباد میں 8 نامزد اور 7 نامعلوم افراد اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔