اتوار, جون 22, 2025
ہومپاکستانفیصلہ حتمی ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کر دے تو عمران خان...

فیصلہ حتمی ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کر دے تو عمران خان سے بات کریں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ حتمی ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو فوٹو سیشن سے آگے بڑھانا چاہتے تھے، عمران خان کی ہدایت کے مطابق اب کسی اور مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک  پاکستان اسٹوریز ایکس  پاکستان اسٹوریز لنکڈان    پاکستان اسٹوریز یوٹیوب  پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنائے، کمیشن کے ٹی او آرز پر بیٹھنے کا کہے تو مذاکرات کی بحالی کیلئے عمران خان سے بات کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگرچہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے تاہم حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو کمیشن کے قیام کا اعلان کر دے۔

2 لاکھ روپے کلو مچھلی

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی ہے، جو عمران خان نے کہا ہے وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے۔

دوسری جانب سے حکومت نے تحریک انصاف کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 دن سے پہلے پی ٹی آئی کو کمیشن کی تشکیل یا عدم تشکیل سے متعلق کوئی جواب نہیں دیں گے۔

سال 2025 میں پیسے کمانے کے آسان طریقے

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر اچانک مذاکرات ختم کیے، حکومتی کمیٹی تماشہ بننے کو تیار نہیں، کمیشن کا جواب مذاکراتی نشست میں دینا ہے، 28 تاریخ کو اجلاس کے لیے تیار ہیں، جواب وہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل، پی ٹی آئی نے 28 جنوری کے طے شدہ مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین