فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلوی نے 7 اکتوبر 2023 کا حملہ روکنے میں ناکامی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر 6 مارچ کو مستعفیٰ ہوجائیں گے۔
پاکستان سٹوریز کے سوشل میڈیا پیجز کو فالو کریں تاکہ مستند معلومات آپ تک پہچنتی رہیں۔پاکستان اسٹوریز فیس بک پاکستان اسٹوریز ایکس پاکستان اسٹوریز لنکڈان پاکستان اسٹوریز یوٹیوب پاکستان اسٹوریز انسٹاگرام
عضو تناسل کا فریکچر، ‘ہسپتال اس لیے نہیں گیا کہ ڈاکٹر کو کیا بتاؤں گا’
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک خط میں فوجی سربراہ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اور وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی نے لکھا کہ 7 اکتوبر کی صبح میری کمانڈ میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز اسرائیل کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل نے دردناک قیمت چکائی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج کی 7 اکتوبر کی ناکامی کے باعث میں 6 مارچ 2025 کو اپنی مدت ختم کرنا چاہتا ہوں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے آرمی چیف کو 30 جنوری تک تحقیقات مکمل کرنے کی مہلت دی تھی تاکہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کو ہلوی سے بات کی اور آئی ڈی ایف کی طویل خدمات اور قیادت پر چیف آف اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔