ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریحزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد راکٹ حملوں...

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد راکٹ حملوں سے کئی مقامات جل کر خاکستر

اسرائیل کی جانب سے لبنانی مسلح تنظیم کے اراکین کے مواصلاتی رابطوں کے آلات پیجرز اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ دنوں ایک حملے میں حزب اللہ کے سینئر ترین کمانڈر فواد شکر کے بعد ‘سیکنڈ ان کمانڈ’ ابراہیم عقیل کو بھی قتل کر دیا تھا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم عقیل کو مارنے کے لیے کی گئی کارروائی میں تنظیم کے تقریباً 10 سینئر کمانڈرز بھی مارے گئے۔

بڑے میزائل حملے کے بعد جاری بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں حیفہ اور رمات ڈیوڈ ایئربیس سمیت صہیونی فوجی چوکیاں شامل ہیں۔

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح لبنان سے 100 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں ’لبنان اور عراق سے متعدد راکٹ اور میزائل داغے جانے کے بعد ساری رات سائرن بجتے رہے جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔‘

اسرائیلی فوج کے مطابق راکٹوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی کاروں میں آگ لگ گئی اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ شہریوں کو بم پروف پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پیجر اور اگلے روز واکی ٹاکیز دھماکوں میں کم از کم 37 افراد جاں بحقاور تقریباً 3 ہزار زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جب کہ لوگوں نے موبائل فون تک کا استعمال ترک کر دیا تھا۔

حزب اللہ کے جوابی حملے کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر ممکنہ حملہ، امریکہ بھی میدان میں کود پڑا

کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اب تک استعمال نہ کئے جانے والے راکٹوں نے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ نے ہمارا پیغام نہ سمجھا تو اسے دوسر طریقے سے سمجھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سلامتی کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا، حزب اللہ پر ایسے حملوں کی ہدایت کی ہے جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین