ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریکشمش کا استعمال جو زندگی کو بدل دے

کشمش کا استعمال جو زندگی کو بدل دے

نورین محمد سلیم

انگور تو آپ کھاتے ہی ہوں گے۔ انگور سے انتہائی لذیذ میوہ کشمش تیار کیا جاتا ہے۔  کشمش انگور کو  خشک کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ جب انگور کو خشک کیا جاتا ہے کہ اس کی  رنگت گولڈن، سبز یا سیاہ ہوجاتی ہے۔ یہ ایک طویل عمل ہے جس کے بعد لذیذ میوہ تیار ہوتا ہے۔

کشمش عموماً تیار ہونے والے مختلف میٹھے پکوانوں جن میں کھیر، زردہ، حلوہ اور دیگر میں استعمال ہوتا ہے مگر اس کو ویسے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کشمش کو اگر پانی میں بھگو کا استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور یہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے جسے عربی میں زبیب کہتے ہیں۔

ڈپریشن کے شکار افراد کی مدد کیسے کی جائے؟

پانی میں بھگو کر استعمال کرنا

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کشمش کو رات کے وقت ایک کلاس پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ یعنی بغیر کچھ کھائے پیئے استعمال کیا جائے تو اس کے کافی فائدے ہو سکتے ہیں۔  پانی میں بھگوئے ہوئے کشمش نہ صرف استعمال کیے جاسکتے ہیں بلکہ اس کا پانی پینے سے جسم کو مختلف وٹامنز و معدنیات ملتے ہیں۔ اس پانی میں کشمش سے حاصل ہونے والی معدنیات اور وٹامن جذب ہوجاتے ہیں۔

شوگر میں مبتلا افراد بھی کشمش کو استعمال کرسکتے ہیں مگر صرف ایک مخصوص حد تک۔ ایک مخصوص مقدار سے شوگر کے مریضوں کو باہر نہیں نکلنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق دو کھانے کے چمچ میں کشمش میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس کی مقدار ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے اگر شوگر کے مریض ایک یا آدھا چمچ استعمال کریں تو اس سے ان  کے شوگر لیول پر کوئی زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے مگر شوگر کے مریض اس کے استعمال سے پہلے ہر صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

کشمش کے فوائد

پانی میں بھگو کر استعمال کرنے سے کشمش بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔  یہ بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس میں پوٹاشیم جسم میں نمکیات کو متوازن اوربلڈ پریشر لیول کنٹرول میں رکھتا ہے۔

چاکلیٹ یا غذا جو جنسی طاقت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں

کشمش میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اسے پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے قبض سے نجات ملتی ہے اور نظام ہاضمہ درست طریقے سے کام کرتا ہے۔

کشمش میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی میں بھی مددگار ہے۔

کشمش میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہڈیوں کے لیے ضروری بورن بھی شامل ہوتا ہے۔  پانی میں بھگو کر استعمال کرنے سے اس سے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اگر اپ سانس کی بو کے مسائل کا شکار ہیں تو کشمش پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے منہ کی صفائی میں مدد فراہم کرتا ہے اور سانس کی بو کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

کشمش میں آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ پانی میں استعمال کرنے سے جسم میں خون بڑھتا ہے۔ خون کی کمی کو قابو کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

کاجو 10جان لیوا بیماریوں کے خلاف قوت مزاحمت، حیرت انگیز فوائد

انتباہ: یہ مضمون مفاد عامہ اور عام معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین