پاکستان سٹوریز
گردے کی شکل کا خشک میوہ کاجو آپ نے ضرور کھایا ہوگا۔ یہ ڈروپ نامی پھل سے حاصل ہوتا ہے۔ کاجو کے درخت گرم آب و ہوا والے علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔
انڈیا، ویتنام زیادہ کاجو پیدا کرتے ہیں۔ انھیں کچا، پکا کر یا چٹنی وغیرہ سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مختلف ممالک، علاقوں، تہذیبوں میں اس کا مختلف استعمال ہے مگر پاکستان میں اس کو اس کی اصل حالت ہی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ کاجو ذائقہ دار تو ہے ہی مگر عذائیت میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کاجو کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔
کچھ عرصہ قبل ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اس کے استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول کی سطح بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
کاجو استعمال کرنے سے عمر لمبی ہوسکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ کاجو میں پائے جانے والے ’ان سیچوریٹڈ فیٹس‘ کسی بھی بیماری یا عمومی حالت میں موت کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
آکسیڈیٹو تناؤ کو ’مکمل طور پر‘ ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ آکسیڈیٹو تناؤ، وقت کے ساتھ ساتھ اعضا، پٹھوں اور یہاں تک کہ خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے جس کے نتیجے میں پارکنسن اور الزائمر جیسی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔
کاجو دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، ہوموسسٹین ایک امینو ایسڈ کی ہی ایک قسم ہے، لیکن اگر جسم میں اس کی سطح بہت زیادہ ہو جائے تو یہ سوزش کو بڑھاتا ہے اور اس وجہ سے دل کی بیماری یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کاجو کا استعمال جسم میں ہوموسسٹین کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کاجو آسٹیو آرتھرائٹس کے انحطاط کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں
ایک تحقیق میں پتا چلا کہ کاجو کے استعمال کے مشترکہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش فوائد آسٹیو آرتھرائٹس کے منفی اثرات کے خلاف مدد کرتے ہیں.
کولائٹس یعنی آنتوں کی سوزش میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کاجو سوزش کو کم کرنے اور کولائٹس کے انتظام میں مدد کر سکتا ہے۔
ایک اور اہم چیز جس کا شکار بہت لوگ ہیں یعنی موٹاپا، کاجو وزن میں صحت مند طریقے سے کمی میں مدد دیتا ہے۔
خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا کہ کاجو کا روزانہ استعمال انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے۔
کاجو فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ یہ میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ میگنیشیم کی خون میں موجودگی فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
اور آخر میں سب سے اہم آج کل بڑھتی عمر کے سب کا اہم ترین مسئلے یادداشت کے چلے جانے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
کاجو کی اچھی غذائی پروفائل یعنی پروٹین، فیٹس، وٹامن اور معدنیات، یادداشت سے منسلک مسائل کو کم کرنے اور ان کے خلاف ممکنہ فوائد کا باعث بنتی ہے۔
انتباہ: پاکستان سٹوریز نے یہ معلومات تصدیق شدہ ذرائع سے حاصل کی ہیں تاہم ان کی ذمہ داری نہیں لیتا ہے۔ کاجو کو اپنی بیماری کے لیے استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔