پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستانپنجاب میں کم عمر طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ...

پنجاب میں کم عمر طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار

پنجاب کے ضلع گوجرانولہ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شکایت ملنے پر کم عمر طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے موبائل فون سے طالبات کی وڈیو اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس افسر محمد ایاز سلیم کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ایک تعلیمی ادارے کی 11 سے 14 سالہ کم از کم 5 طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کم عمر طالبات کے ساتھ نہ صرف زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اس نے طالبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائی رکھی ہیں۔

بلوچستان کانگو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کیوں؟

محمد ایاز سلیم کے مطابق ملزم پر کم از کم 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ متاثرہ بچیاں تصاویر اور وڈیو بنائے جانے اور ڈر کی وجہ سے خاموش رہتی تھیں۔ ملزم کچھ عرصہ سے یہ گھناؤنا کھیل کھیل رہا تھا۔

محمد ایاز سلیم کے مطابق گزشتہ دنوں ملزم نے ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس نے سارا ماجرا اپنے گھر والوں کو بتایا ، بچی کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے دیگر بچیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بچوں کو بچانے کیلئے 100 فٹ گہرے کنویں میں کودنے والا پلمبر بچوں سمیت شہید

پولیس تفتیش کاروں کے مطابق جب ایک طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس سے رجوع کیا تو اس پر پولیس نے فی الفور کاروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔ ملزم سے تفتیش کی گئی اور موبائل دیکھا گیا تو اس میں نازیبا تصاویر اور ویڈیوز موجود تھیں۔

پولیس تفتیش کاروں کے مطابق اس کے بعد پولیس نے دیگر متاثرہ طالبات کے والدین سے رابطے کیے ، اب تک ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

بیٹی کے سر پر ہاتھ پھیرا اس نے زور سے چیخ ماری

جنسی زیادتی کی شکار ایک طالبہ کے والد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں کام سے گھر واپس آیا تو جیسے ہی بیٹی کے سر پر ہاتھ پھیرا اس نے زور سے چیخ ماری اور والدہ کے ساتھ لپٹ کر رونے لگی اور ساتھ یہ کہنے لگی کہ میرے قریب نہیں آنا مجھے ڈر لگتا ہے۔‘

مذکورہ سرکاری اسکول میں چوتھی جماعت 13 سالہ طالبہ کے والد نے بتایا کہ بچی کی حالت دیکھ کر سب گھر والے گھبرا گئے، ماں بیٹی کو کمرے میں لے گئی اور دلاسہ دے کر پوچھا تو اس نے بتایا کہ اسکول میں اس کے ساتھ متعدد بار ریپ کیا گیا، یہ سن کر میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ ملزم نے ریپ کے دوران بچی کی ویڈیو بنا رکھی تھیں، اور دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردے گا، ملزم بیٹی کی ٹیچر کا شوہر ہے۔

24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب

دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گوجرانوالہ میں اسکول کی طالبات سے جنسی زیادتی کے واقعے پر 2 اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے اسکول کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور متاثرہ بچیوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی اور ڈی ای او گوجرانوالہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کو فوری تحققیات شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

سیکرٹری لٹریسی نے انکوائری کمیٹی کو وقوعہ کا جائزہ لینے، متاثرہ طالبات ان کے والدین اور اہل علاقہ کے بیانات قلمبند کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین