ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومپاکستانچھوٹے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ،...

چھوٹے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ، جماعت اسلامی کے کارکناں فعال

قلندر تنولی 

بھاری بجلی بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کی پہیہ جام ہڑتال کو 28 اگست کی صبح سے ہی ملک بھر میں پزیرائی ملنا شروع ہوگئی تھی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم کی کال پر ملک بھر کی مختلف ٹرانسپورٹ ایوسی ایشنز، یونینز نے ہڑتال کی حمایت کی تھی۔ جس کے بعد 28 اگست کو علی الصبح ہی تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ چھوٹے بڑے شہروں میں جنرل بس اسٹیڈز سنسان رہے۔

صحافی ڈائری: پرجوش، منظم اور پرامن جماعت اسلامی نے حکومت اور انتظامیہ کو حیران و پریشان کردیا

اطلاعات کے مطابق چھوٹے بڑے شہروں جہاں پر روشنی پھیلنے سے قبل ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ٹریفک چلنا شروع ہو جاتی ہے۔ ان علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی بلکہ مسافروں کی تعداد بھی انتہائی کم رہی۔

ہڑتال کی اپیل پر کئی مسافروں نے اپنا روز مرہ کا معمول نہیں اپنایا جبکہ ٹرانسپورٹ ایوسی ایشنز اور یونینز کے عہدیدار صبح ہی سے جنرل بس اسٹینڈز پر ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیئے سر گرم رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی تقریبا مرکزی شاہراہیں اور موٹر ویز پر ٹریفک معمول سے کئی گنا کم رہی تھی۔ صرف نجی ٹرانسپورٹ اور چھوٹی ٹیکسی گاڑیوں کو روڈوں پر دیکھا گیا ہے۔

ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، سرگودھا، خانیوال، ملتان، دیر، گوجرانولہ،حیدر آباد، سکھر، مردان سمیت تقریبا تمام ہی چھوٹے بڑے شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکناں صبح ہی سے فعال ہو گئے تھے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان ٹولیوں کی صورت میں مرکزی شاہروں، مرکزی چوکوں میں موجود رہے جہاں پر وہ ٹرانسپورٹرز، تاجروں سے ہڑتال کی اپیل کرتے پائے گئے۔

جماعت اسلامی ڈٹ گئی، گرفتاریوں کے باوجود حافظ نعیم دھرنے میں پہنچ گئے

مختلف شہروں سے پاکستان اسٹوریزکو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تقریبا تمام ہی شہروں میں مقامی تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین