یونیورسٹی آف ایتھنز کی تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ نظام انہضام میں خرابی سے پیدا شدہ مسائل کو کم کرتا ہے۔
ویاگرا جیسی کسی بھی دوا جس کے کچھ نہ کچھ نقصانات موجود ہوتے ہیں کے بغیر مسائل کا بہتر اور دیر پا حل پیش کرتا ہے۔
پاکستان سٹوریز رپورٹ
ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل طاقت کا خزانہ ہے۔ جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز، وٹامنز اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔ زیتون کا تیل جہاں مالش کے کام آتا ہے وہاں پر اس کو استعمال بھی کیا جاتا ہے۔
مختلف علاقوں کے لوگ اس کو مختلف طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے استعمال کرنے کے مختلف فائدے ہیں مگر حال ہی میں ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیتون کا تیل مردانہ قوت، قوت باہ کے لیئے بھی اکسیر ہے۔
مردانہ قوت اور قوت باہ میں کیسے اضافہ کرتا ہے۔ یہ آگے چل کر دیکھتے ہیں اور تحقیق پر نظر ڈالتے ہیں۔ پہلے پڑھیں کہ اس کے دیگر فائدے کیا ہیں؟۔
توند سے نجات
زیتون کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ خالی پیٹ پینا بہت کم عرصے میں توند کو گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
آنتوں کو ٹھیک کرے
خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینا ان خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں، اسی طرح یہ آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرکے قبض سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جلد، بال، ناخن اور ہڈیوں کو بہتر بنائے
زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ ان کی ملائمت واپس لانے کے ساتھ نقصانات کی مرمت کرتا ہے۔ ان کی نمی بحال کرتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔ ویسے تو اسے ہیئر یا اسکن ماسک کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسے پینا زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جگر کی صفائی
جسمانی افعال کے لیے جگر کی بہت اہمیت ہے، یہ اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے مگر زہریلے مواد کی صفائی کے لیے ہمیں بھی کوشش کرنا ہوتی ہے اور ایسا زیتون کے تیل سے ممکن ہے۔ بہترین نتائج کے لیے دو کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کو تھوڑی مقدار میں لیموں کے عرق میں ملا کر پی لیں۔
قوت مدافعت بہتر کرئے۔
اس میں موجود فیٹی ایسڈز جسمانی دفاعی نظام کے مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف موسمی امراض سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔
دل کو تحفظ دے
کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، ایک ایل ڈی ایل (نقصان دہ) اور دوسری ایچ ڈی ایل (فائدہ مند)، امراض قلب سے بچنے کے لیے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے جبکہ دوسری کی سطح بڑھانا ہوتی ہے، اس کا یک ذریعہ زیتون کا تیل، سبزیاں، پھل اور اجناس پر مشتمل غذا کا استعمال ہے۔
جسمانی ورم کم کرے
زیتون کا تیل جسمانی ورم میں کمی کے لیے درد کش ادویات کی طرح ہی کام کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کچھ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل کسی درد کش دوا جتنا اثر رکھتا ہے اور یہ قدرتی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول کرے
زیتون کا تیل کولیسٹرول اور گلوکوز لیول کو موثر طریقے سے کم کرتا ہے، اسی لیے اسے ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند مانا جاتا ہے جبکہ خون کی شریانوں کے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔
دماغ کو تحفظ دے
زیتون کا تیل دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے، جسے بہت زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی کمی مضر صحت فری ریڈیکلز کی مقدار بڑھاتی ہے جو کہ وقت گزرنے کے ساتھ الزائمر اور دماغی تنزلی کا باعث بن سکتا ہے۔
مردانہ قوت میں اضافہ
جدید تحقیق کے مطابق مردانہ صحت کے لیے ہفتے میں زیتون کا تیل ایک مرتبہ استعمال میں لانا ویاگرا سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تیل کے صرف نو چمچ استعمال کرنے سے 40 فیصد تک ایسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
تحقیق کاروں کے مطابق زیتون کا تیل صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور یہ خون کی شریانوں کی صحت سمیت پورے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔ اس مطالعے میں 67 برس اوسط عمر کے 660 مردوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی خوراک میں صحت بخش پھلوں، سبزیوں، دالوں، مچھلی، خشک میووں سمیت زیتون کا تیل شامل تھا۔
ان افراد کو نہ صرف صحت کے حوالے سے بہت کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس سے ان کی مردانہ طاقت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
زیتون کا تیل ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو ڈرامائی طور پر بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس سے ایستادگی کے مسائل کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ زیتون کے استعمال سے عموما ًطویل دورانیے تک یہ مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔
اس مطالعے کی سربراہی کرنے والی تحقیق کار ڈاکٹر کرسٹینا کرائسوہو کا کہنا ہے کہ ادھیڑ اور زیادہ عمر کے مرد اچھی خوراک اور ورزش کے ذریعے اپنی جنسی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’وہ جو زیتون کے تیل کا استعال کرتے ہیں ان میں بڑی عمر کے دوران کسی بھی قسم کے جنسی مسائل کے امکانات 40 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ مردانہ جنسی صحت کا طویل مدتی حصول طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں سے ممکن ہو سکتا ہے۔
نوٹ:یہ مضمون مفاد عامہ کے لیئے شائع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کی رائے مضمون میں دیئے گے مشوروں کا نعم العبدل نہیں ہیں۔ کچھ لوگوں کو زیتون کے تیل سے مسائل ہوسکتے ہیں۔ اس لیئے زیتون کا تیل استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔