ایک ماہ میں تقریباً 20 روپے کے اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وضح رہے کہ گزشہ ماہ 30 جون اور 15 جولائی کو حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں بالترتیب 9 اور 10 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔
مسلسل بڑھتی مہنگائی کے باعث حکومت کو سخت دباؤ کا سامنا ہے جبکہ جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا بھی جاری جس کے بعد وزیراعظم نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کمی کردی گئی ہے۔
مزید براں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
صحافی ڈائری: پرجوش، منظم اور پرامن جماعت اسلامی نے حکومت اور انتظامیہ کو حیران و پریشان کردیا
کمی کے بعد پیٹرول 269 روپے 43 پیسے فی لیٹر ،ہائی سپیڈ ڈیزل 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل 160 روپے 53 پیسے فی لیٹراور مٹی کا تیل 177 روپے 39 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی حد 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کرچکی ہے۔