ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہومٹاپ اسٹوریدوسرا مرحلہ: جماعت اسلامی کا راولپنڈی دھرنے کے ساتھ ملک بھر میں...

دوسرا مرحلہ: جماعت اسلامی کا راولپنڈی دھرنے کے ساتھ ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان

پاکستان اسٹوریز

جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں احتجاج کے اگلے مرحلے میں دھرنوں کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانے کا اعلان کردیا ہے۔

راولپنڈی میں مرکزی دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

صحافی ڈائری: پرجوش، منظم اور پرامن جماعت اسلامی نے حکومت اور انتظامیہ کو حیران و پریشان کردیا

انہوں نے حکومت 2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی زائد قیمتوں، آئی پی پیز کے غیرمنصفانہ معاہدوں اور اضافی ٹیکسز کے خاتمے کے مطالبات منوا کر ہی یہاں سے جائیں گے

حافظ نعیم کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاوس کے سامنے 5 بجے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گورنر سندھ وفاق کے نمائندے ہیں، اس لیے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا دے رہے ہیں۔

جماعت اسلامی ڈٹ گئی، گرفتاریوں کے باوجود حافظ نعیم دھرنے میں پہنچ گئے

منعم ظفر نے کہا کہ کل مسجد خضرا سے ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس پہنچیں گے، آئی پی پیز عوام کو کھا گئے ہیں، عوام پریشان اور دو وقت کی روٹی کے لالے پڑئے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی لوٹ مار جاری ہے، کے الیکٹرک آئی یپپز سے زیادہ جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل میں برابر کی شریک ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز معاہدوں کے باعث مہنگی بجلی ، تنخواہوں میں ٹیکسز کے نئے سلیب اور مہنگائی کے خلاف گزشتہ 4 روز سے راولپنڈی میں دھرنا دے رکھا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے بھی دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت اسلامی نے بہت زبردست کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین