ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماضلاعماہ رنگ بلوچ کو نقصان پہنچنے کی تردید، 'وہ بالکل محفوظ اور...

ماہ رنگ بلوچ کو نقصان پہنچنے کی تردید، ‘وہ بالکل محفوظ اور مذاکرات میں مصروف ہیں’

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے ماہ رنگ بلوچ کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے سوشل میڈیا پر ماہ رنگ بلوچ کے حوالے سے پھیلنے والی ویڈیو پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل محفوظ اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ماہ رنگ بلوچ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور یہ افواہیں سراسر بے بنیاد اور غلط ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس، اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور ماہ رنگ بلوچ سمیت کسی بھی خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی پہنچ سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گوادر میں بلوچ راجی مچی کی جتنی بھی خواتین ہیں، ان کو ہم اپنی بہن اور ماں جیسی عزت دیتے ہیں۔ انتظامیہ خواتین کے تحفظ اور عزت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے شہری باشعور ہیں اور افواہوں کی حقیقت کو سمجھتے ہیں، اور ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے جو شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین