ہفتہ, دسمبر 14, 2024
ہوماہم خبریںکیا آپ پالک استعمال کرتے ہیں؟ نہیں کرتے تو شروع کردیں

کیا آپ پالک استعمال کرتے ہیں؟ نہیں کرتے تو شروع کردیں

پاکستان سٹوریز

پالک ایک ایسی سبزی جو پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں پائی جاتی ہے۔ یہ ہری سبزی ہے۔ اس سے بہت سے لذیذ کھانے بنائے جاتے ہیں جو بہت پسند بھی کیے جاتے ہیں جس میں پالک گوشت، پالک آلو، پالک پنیر وغیرہ شامل ہیں۔

اب تو پاکستان کے کئی علاقوں میں شادی بیاہ کے موقع پر بھی پالک موجود ہوتی ہے، یہ جہاں پر لذیذ ڈش ہے وہیں اپنے اندر معجزاتی فوائد رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پالک کا تعلق سبزیوں اور پودوں کے کینوپوڈیسیائے سے ہے جس میں چقندر کے علاوہ کچھ اور سبزیاں شامل ہیں۔

پالک کی اقسام اور فوائد

پالک کی تین مختلف اقسام ہیں جس میں میلانی پالک، نیم سیویارڈ پالک اور ہموار پتوں والی پالک شامل ہے۔

ماہر غذائیت سعدیہ اکبر کے مطابق پالک کے کم از کم 10 فوائد ہیں۔ جس میں اچھی بصارت، توانائی، دل کی صحت، ہڈیوں کی صحت، کینسر کے خلاف جنگ، حفاظتی اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات، فائبر کا مفید ذریعہ، وزن کو متوازن رکھنا، چکنائی والی خوراک کے مضر اثرات کو کم کرنا، دماغی صحت بہتر بنانا شامل ہے۔

پالک آنکھ کے پردے کے لیے شاندار سمجھی جاتی ہے۔ یہ موتیا کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

پالک میں آئرن ہوتا ہے جو توانائی کو بحال کرنے، قوتِ بڑھانے اور خون کے معیار کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئرن جسم میں آکسیجن کی نقل و حمل، توانائی کی پیداوار اور ڈی این اے کی ترکیب میں مدد کرتا ہے۔

پالک میں آکسالک ایسڈ نامی مرکب کی اعلیٰ سطح بھی ہوتی ہے جو آئرن کے جذب ہونے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ پالک کو کم وقت کے لیے پکانے سے ان اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

لہسن کا صحت اور طاقت کے لیئے استعمال

پالک، چقندر کی طرح قدرتی طور پر نائٹریٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو خون اور اعصابی دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ واضح رہے کہ بلڈ پریشر کو کم کرنے سے دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ل سکتی ہے۔

پالک نائٹریٹ سے بھر پور سبزی جو دل کے جان لیوا دورے سے بچاتی ہے۔

پالک ہڈیوں کے لیئے فائدہ مند میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

پالک ولیفینول سے بھرپور ہے جو کہ کینسر کے خلاف بھرپور قوت مدافعت رکھتی ہے۔

پالک فائبر کا ایک مفید ذریعہ ہے۔ فائبر آنتوں سے کھانے کے فضلے کے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور آنتوں کی صحت اور قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔

پالک کا زیادہ استعمال آنتوں کے مائکرو بایوم، خون کی چربی اور جگر میں جمع ہونے والے کولیسٹرول اور زیادہ چکنائی والی خوراک کے منفی اثرات کو کم کر سکتا ہے۔

کاجو 10جان لیوا بیماریوں کے خلاف قوت مزاحمت، حیرت انگیز فوائد

پالک میں اینٹی سٹریس اور اینٹی ڈپریسنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو موڈ کو اچھا کرنے والے نیورو ٹرانسمیٹر کو بڑھاتا ہے جو دماغی صحت کے لیے بھی لاجواب ہے۔

نوٹ: اکثر افراد کے لیے پالک ایک متوازن غذا ہوسکتی ہے تاہم کچھ لوگوں کو اسے کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے۔ پالک کے زیادہ استعمال سے پہلے ہر ایک کو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرلینا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین