پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی اور رہنماوں کی قید و بند اور نا انصافیوں کے خلاف اسلام آباد میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، قائد حزب اختلاف عمر ایوب، اسد قیصر علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم، سینیٹر ہمایوں مہمند، داوڑ کنڈی اور فلک ناز چترالی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔
سیاسی مافیا چاہتا ہے آپریشن عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے، ترجمان پاک فوج
پی ٹی آئی کے مطابق بھوک ہڑتال سے دھمکیوں کے ذریعے پی ٹی آئی اراکین کو وفاداریاں بدلنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کو روکنا ہے اور گرفتاریوں، چھاپوں اور مقدمات کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
بھوک ہڑتالی کمیپ شیخ وقاص سینیٹر ہمایوں مہمند، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، لطیف کھوسہ، شبیر علی قریشی، صاحبزادہ صبغت اللہ ، ڈاکٹر امجد، رکن اسمبلی محبوب شاہ اور ساجد مہمند بھی شریک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ روزانہ سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی ترجمان شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور دیگر رہنماوں کی رہائی کیلئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی، بھوک ہڑتال کیمپ کا دائرہ تمام صوبوں اور تمام اسمبلیوں تک پھیلے گا۔
تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستان
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ سخت گرمی و حبس میں ہم نے آج یہ کیمپ لگایا، عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ میں بھوک ہڑتال کروں گا، ہم نے انہیں ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ نہیں ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے پورے ملک میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر بھی بھوک ہڑتالی کیمپ
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے کل صوبائی اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ کا اعلان کیا ہے۔