پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریں15 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کے قرضوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

15 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کے قرضوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان سٹوریز

پاکستان کے مجموعی قرضے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال مجموعی قرضے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان کا اندرونی اور بیرونی قرضہ 67816 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان بجٹ: جانیں اپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا اور کون سے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے مجموعی قرضے میں رواں سال اپریل سے مئی کے مہینے میں اضافہ دیکھا گیا ،اس دوران قرضے میں 2.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اپریل 2024 میں قرضے کی مالیت 66083 ارب روپے تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق قرضے میں ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے لیے جانے والا قرضہ بیرونی قرضے سے زیادہ رہا۔ اس وقت اندرونی قرضوں کا حجم 46208 ارب روپے ہے جس میں ایک سال کے دوران 24.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اپریل کے مہینے کے مقابلے میں مئی کے اختتام تک اس قرضے میں تقریباً 4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس دوران بیرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی 2024 کے اختتام پر قرضے کی مالیت 21608 ارب روپے رہی جو گذشتہ سال مئی کے اختتام پر 21908 ارب روپے تھی۔

ممتاز ماہر معاشیات عجب گل کے مطابق ان بڑھتے قرضوں پر سود بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان ایک ایسے گھن چکر میں پھنس گیا ہے جس سے نکلنے کے لیے ایک طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہوگی۔ شارٹ ٹرم پالیسی پاکستان کے عوام کے مسائل کو کم نہیں کر سکتی۔

بجلی کے بعد گیس بلوں میں اضافے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ بڑی سادہ سی بات ہے کہ اب اس قرضے پر سود بڑھے گا اوراس سود کو ادا کرنے کے لیئے مزید قرضہ لیا جائے اور یہ سب عوام پر بوجھ بنتا جائے گا۔

عجب گل کا کہنا تھا کہ فی الحال تو حکومت کی یہ ہی پالیسی نظر آرہی ہے کہ ٹیکس پر ٹیکس لگائے اور یہ ٹیکس غریب پاکستانی اپنا پیٹ کاٹ کر ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قرضے کو اتارنے کی ایک صورت تو یہ ہے کہ پاکستانی قوم پر بوجھ بنے اداروں کو سر سے اتار پھینکا جائے۔ ان سب کی نجکاری کر دی جائے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم کیا جائے اور معاشی استحکام کی دور رس پالیسیاں بنا کر ان پر عمل در آمد کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین