اتوار, جون 22, 2025
ہومپاکستانامریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کا عندیہ دیدیا

امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کا عندیہ دیدیا

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ میں امریکا کے شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صبح ساڑھے پانچ بجے وائٹ ہاؤس پہنچے تھے، ٹرمپ آج ’سیچویشن روم‘ میں سیکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

جی7 سمٹ کے موقع پر جرمن چانسلر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر تہران دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آتا تو ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کی مکمل تباہی ایجنڈے پر موجود ہے، اسرائیلی فوج کے لیے یہ ممکن نہیں، ان کے پاس درکار ہتھیار موجود نہیں لیکن امریکیوں کے پاس وہ موجود ہیں۔

قبل ازیں ایران کے ساتھ جنگ میں شدت کے باعث انہوں نے کینیڈا میں جاری جی7 سمٹ کا دورہ مختصر کر دیا تھا۔

نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف امریکی مقاصد کے حصول کے لیے ہی امریکی افواج کا استعمال کریں گے۔

 ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ صدر نے ہماری افواج کی توجہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ پر مرکوز رکھتے ہوئے غیر معمولی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ وہ ایران کی یورینیم افزودگی کے خاتمے کے لیے مزید کارروائی کرنے کا  فیصلہ کریں تاہم یہ صدر ہی کا اختیار ہے۔

صیہونی میڈیا کے مطابق اگر امریکا نے اسرائیل کے ساتھ بمباری میں شمولیت اختیار کی تو یہ محض علامتی نہیں ہوگی بلکہ اہم آپریشن ہوگا جس کا بنیادی ہدف فردو میں یورینیئم افزودگی پلانٹ کو تباہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں ابتدا میں بڑے نقصانات کے بعد تہران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے تک ابیب اور حیفہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے بعد اسرائیل نے جنگ میں امریکی شمولیت کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین