اتوار, جون 22, 2025
ہوماہم خبریں3ہلاک، 91 زخمی ، اسرائیل نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکا...

3ہلاک، 91 زخمی ، اسرائیل نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ایرانی فوج

اسرائیل کی جانب سے ایٹمی اور فوجی تنصیبات پر حملوں اور اعلیٰ فوجی قیادت کی شہادتوں کے بعد تل ابیب پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے، اسرائیل حملے کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 91زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر جنرل احمد واحدی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع، صنعتی اور فوجی مراکز بھی براہ راست ہمارے حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوابی حملوں میں ہمارے اہداف میں سب سے اہم نواتیم، اودا اور تل نوف کے اسرائیلی فضائی اڈے تھے، ان فضائی اڈوں پر قائم اسرائیلی فضائیہ کی کمانڈ سے ایران پر حملے شروع کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں 150 سے زائد اہداف کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھ بیٹھا تھا کچھ فوجی مراکز کو نشانہ بنا کر ہمیں کمزور کر دے گا اور ہم خاموش رہیں گے، آج دشمن کو اپنی سنگین غلطی کا اندازہ ہوگیا ہے، اب وہ اس کے نتائج بھگتنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

ان کے بقول اسرائیل کو سمجھ آ گیا ہوگا کہ ایران پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر جلد خیبر میزائل داغے جائیں گے جس سے دنیا حیران رہ جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے، ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی ردِعمل سخت ہوسکتا ہے اور آنے والے دن مشکل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 ایرانی شہری شہید ہوئے جن میں اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں جبکہ 320 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی اعلیٰ ایرانی قیادت میں مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری، پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی اور دو ایٹمی سائنسدان بھی شامل ہیں

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین