پیر, جون 23, 2025
ہومپاکستاناسرائیل نے جنگ بندی کی نئی تجویز پر دستخط کردیے، امریکا

اسرائیل نے جنگ بندی کی نئی تجویز پر دستخط کردیے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز پر دستخط کر دیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے غزہ کے لیے امریکا کی تازہ ترین ( نئی ) جنگ بندی کی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نئی تجویز فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس گروپ کو بھیجی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیل کی منظوری کے بعد ہی یہ تجویز حماس کو پیش کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ میں اس بات کی بھی تصدیق کر سکتی ہوں کہ یہ بات چیت جاری ہے، اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو گی تاکہ ہم تمام یرغمالیوں کو گھر واپس لا سکیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حماس نے تجویز قبول کر لی ہے، تو ان کا جواب تھا کہ میری معلومات کے مطابق نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین