پاکستان کے پاس موجود خفیہ معلومات درست ثابت ہوئیں، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں شرمناک میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج نے بزدلانہ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نے بھارت نے پنجاب کے ضلع بہاولپور،احمد پور شرقیہ، مریدکے، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پاکستان کا زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ
بھارت کے میزائل حملوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت دو افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں 9 مقامات پر حملہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے تین مقامات پر میزائل داغ کر بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کیا ہے، بزدل دشمن ہندوستان نے پاکستان میں مسجد سبحان اللہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ، آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفر آباد میں میزائل داغے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فضائیہ کے جہاز ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا جو شرمناک حملہ ہے ، انہوں نے یہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے، انہیں ہماری حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ نے کہا کہ ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا، س حملے کو جواب کے بغیر جانے نہیں دیا جائے گا، بھارت نے اس وقت بزدلانہ حملہ کرکے جو عارضی خوشی حاصل کی ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا اسے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔