پیر, جون 23, 2025
ہوماہم خبریںاسرائیل کی یمن کے صنعا ائیرپورٹ پر بمباری، کئی طیارے تباہ

اسرائیل کی یمن کے صنعا ائیرپورٹ پر بمباری، کئی طیارے تباہ

اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ پر بمباری کر کے ایئرپورٹ کا بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے جب کہ وہاں کھڑے کئی طیارے بھی ناکارہ ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے صنعا ائیرپورٹ کے علاوہ صنعا میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور دو بجلی گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین نے دارالحکومت میں چار حملوں کی اطلاع دی۔

اسرائیلی حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے مصروف ترین بن گوریون ائیرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کے بعد کیے گئے تھے۔

حوثیوں کے آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ پر جواب دیں گے, نتین یاہو کی ایران پر حملے کی دھمکی

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یمنی حوثی صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے استعمال کررہے تھے جبکہ سمینٹ فیکٹری کو زیر زمین سرنگوں اور فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ائیرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے صنعا کا نقشے میں ائیر پورٹ پر سرخ رنگ دائرہ لگایا گیا تھا۔

ادھر حوثیوں کی ترجمانی کرنے والے المسیرا ٹی وی پر جاری بیان میں حوثیوں نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور یہ صرف غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔’

بیان میں کہا گیا تھا کہ نشان زد علاقے میں موجود افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر صنعا ائیرپورٹ کی حدود سے نکل جائیں اور اپنے اطراف موجود افراد کو بھی ائیرپورٹ خالی کرنے کو کہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر لوگ ائیر پورٹ سے نہ نکلے تو وہ خود کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ دھمکی گزشتہ روز اسرائیل نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملے کیے تھے جن میں کم از کم 21 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین