بھارت کے ساتھ شدید کشیدگی کے دوران پاکستان نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے کے مطابق 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا اور اہم تکنیکی پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو یقینی بنانا تھا۔
پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابدالی ویپن سسٹم کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ موجود تھے، ویپن سسٹم ٹریننگ لانچ تجربہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام نے بھی دیکھا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی ابدالی ویپن سسٹم ٹریننگ لانچ تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کی بڑی کامیابی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارج ہلاک