اتوار, جون 22, 2025
ہوماہم خبریںجوابی حملوں میں پاک فضائیہ نے 3 بھارتی طیارے مار گرائے، کشمیر...

جوابی حملوں میں پاک فضائیہ نے 3 بھارتی طیارے مار گرائے، کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر بھی تباہ

پاکستان نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ بھارتی حملوں کے سِخت ترین جواب میں بھارت کے 3 جنگی طیارے مار گرائے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مارگرائے ہیں اور پاکستانی مسلح افواج بھارت کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارت کے پاکستان پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے فریقین سے فوری کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے بھارتی حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا پاکستان اور بھارت کے فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی،

ادھر سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے میزائل حملہ کر کے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی پوسٹ تباہ کردی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون بھی مار گرایا ہے۔

پاکستان کے 5 مقامات پر بھارت کے میزائل حملے، بچے سمیت 2 شہری شہید

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں 5 مقامات میزائل حملے کیے تھے جن میں 3 پاکستانی شہید اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح افواج نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین