اسرائیل کے مصروف ترین انٹرنیشنل بین گورین ایئرپورٹ پر یمن کے بیلسٹک میزائل حملے پر اسرائیل نے نے ایران پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔
واضح رہے کہ یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل حیران کن طور پر اسرائیل کے تھاڈ اور آئرن ڈوم سمیت تمام دفاعی نظاموں کو پار کرتا ہوا اسرائیلی ائیرپورٹ کے اندر گرا تھا جس کے نتیجے میں پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔
حملے سے ائیرپورٹ کی ایک سڑک پر میٹر گہرا گڑھا اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تھا، حملے میں8 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان کا زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
حملے کے بعد حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا، اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں روک دیں ، بعد ازاں امریکا اور کئی یورپی ممالک نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں روکنے کا اعلان کر دیا تھا۔
حملے کے ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حملے کا جواب حوثیوں کے ایرانی آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیں گے۔
امریکا اور برطانیہ کے جوابی حملوں اور یمن پر بمباری کے باوجود یمن کے حوثی مسلسل اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ حوثیوں کے مطابق غزہ پر بمباری بند کرنے تک وہ اسرائیل کے خلاف حملے نہیں روکیں گے۔
حملہ بھارت کی چوائس ہے لیکن آگے کیا ہوگا یہ ہماری چوائس ہے، پاک فوج
یران کا جدید ترین میزائل کا تجربہ
ادھر اسرائیلی اور امریکی دھمکیوں کے بعد ایران نے نئے بیلسٹک میزائل ’قاسم بصیر‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد جدید میزائل کی رونمائی کر دی ہے۔
تہران کے مطابق 1200 کلومیٹر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والا نیا میزائل اسرائیل کے تھاڈ، پیٹریاٹ اور دیگر تمام فضائی دفاعی نظاموں کو چیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کامیاب میزائل تجربے کے بعد ایرانی وزیردفاع جنرل عزیز ناصر زادہ نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کی سرزمین پر امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے، ہم امریکی مفادات اور ٹھکانوں پر حملہ کریں گے اور ہم اس سلسلے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی حد دیکھیں گے۔