اتوار, جون 22, 2025
ہوماہم خبریںبھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں تو پاکستان تباہ کر دے...

بھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں تو پاکستان تباہ کر دے گا، وزیر دفاع کا اعلان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، بھارت کسی بھی وقت ایل او سی پر حملہ کرسکتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے، ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کے لیے تعمیرات کیں تو پاکستان اسے تباہ کردے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی سطح پر مودی کے ایڈونچر کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، دنیابھر میں بھارت کی اسٹور ی کو مستند نہیں سمجھا گیا، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی موجودگی میں ایسی کارروائی ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں، بھارتی حکمران خواب دیکھ رہے ہیں ان کے خواب خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری پوری تیاری ہے، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے بہت قریب آئے تھے مگر ان کا سسٹم جام ہوگیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا کسی بھی انٹرنیشنل فورم پر ایف آئی آر درج کرائے ، جوپہلگام واقعے کی تحقیقات کرائے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وارداتیوں والی باتیں نہ کریں، ہم پہل نہیں کریں گے مگر بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین