جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومٹاپ اسٹوریآسٹریلیا کو شکست، بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

آسٹریلیا کو شکست، بھارت چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے جسے بھارت نے 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ 73 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے جب کہ ایلکس کیری نے 61 اور ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا سکے، ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ کر کھڑا نہ رہ سکا۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبک جدیجا اور ورون چکرورتی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں کپتان روہت شرما بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے تاہم ویرات کوہلی نے 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے علاوہ شریاس ایئر 45 رنز بناکر کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور روہت شرما نے 28، 28، اکشر پٹیل 27 اور شبمن گل نے 8 رنز بنائے۔

بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کی جانب سے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی وجہ سے اب میزبان پاکستان ملک میں چیمپنز ٹرافی کے فائنل سے محروم ہوگیا ہے، اگر آج آسٹریلیا جیت جاتا تو فائنل پاکستان میں کھیلا جاتا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسے دیکھنے کیلئے بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچ چکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم اور بھارت کے درمیان 9 مارچ کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -

مقبول ترین